باکو (جانب منزل نیوز) آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد جواد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 15 پینکریشن کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
محمد جواد نے روس، قازقستان اور میزبان آذربائیجان کے فائٹرز کو شکست دے کر عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
نوجوان فائٹر اس سے قبل رواں سال انڈر 16 ایشین چیمپئن بھی بن چکے ہیں۔ عالمی مقابلے میں تقریباً 35 ممالک کے ایک ہزار کھلاڑی شریک ہیں۔





