ملتان (جانب منزل نیوز) ملتان یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں بننے والی سڑکیں ہی جنوبی پنجاب میں بھی تعمیر کی گئی ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں کوئی تفریق نہیں کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تین سال پہلے کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ پنجاب کو ایک خاتون چلا سکتی ہے، آج صوبے سے سفارشی کلچر اور صنفی تعصب ختم کردیا گیا ہے اور پنجاب کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
مریم نواز نے خواتین پر تشدد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں لوگوں کو تکلیف پہنچے گی، وہاں وہ ایکشن لیں گی۔
تلہ گنگ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو سال میں تلہ گنگ کی تقدیر بدل دیں گی۔





