کراچی (جانب منزل نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر سلینا سلیم کی بارات کی تقریب خوبصورت رنگوں اور روایتی عروسی انداز میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
بارات کے موقع پر سلینا سلیم نے سنہری کڑھائی سے مزین سرخ لہنگا چولی زیب تن کیا، جبکہ جھومر، ٹیکا اور بھاری ہار نے ان کے دلہن کے روپ کو مزید دلکش بنا دیا۔ ان کے شوہر ابراہیم شیخ آف وائٹ رنگ کی روایتی شیروانی میں نظر آئے۔
دن کے وقت منعقد ہونے والی بارات کی تقریب کے بعد نو بیاہتا جوڑے کا خصوصی فوٹو شوٹ بھی سامنے آیا، جس میں دونوں روایتی عروسی انداز میں انتہائی خوبصورت دکھائی دیے۔
سلینا سلیم معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی ہیں، جبکہ اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری ان کے چچا ہیں۔ ان کے خاندان میں شہروز سبزواری، مومل شیخ اور شہزاد شیخ بھی شامل ہیں، جو پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات ہیں۔





