لاہور (جانب منزل نیوز) سینئر سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملاقات کی، جس میں ملک کو درپیش چیلنجز، سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
خورشید قصوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ہر شعبے میں ان کی شمولیت پاکستان کی ترقی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمیشہ پاکستان رہا ہے اور پاکستان ہی رہے گا۔
محمد علی درانی نے ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے محب وطن اور عوام دوست سیاسی قوتوں کی رہنمائی پر زور دیا۔ ملاقات میں چھوٹے صوبوں، بااختیار مقامی حکومتوں، عوام کی اقتدار میں شمولیت اور موروثی سیاسی نظام سے نجات کے حوالے سے جاری رابطہ مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے قومی اور عوامی مفاد کے معاملات پر مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔





