ہفتہ, نومبر 28, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کا اعلان، عطا اللہ تارڑ کی سانجھ چینل شروع کرنے کی یقین دہانی

نومبر 28, 2026
پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کا اعلان، عطا اللہ تارڑ کی سانجھ چینل شروع کرنے کی یقین دہانی

لاہور (جانب منزل نیور) لاہور میں چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پنجابی زبان، ثقافت، سکھ ورثے اور پنجاب کے تاریخی ہیروز کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان کیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزارت اطلاعات، پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان پنجابی زبان کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ پنجابی زبان میں پروگرام تیار کرکے نشر کیے جائیں گے جبکہ پنجابی زبان کے لیے سانجھ چینل شروع کرنے کی تیاری بھی مکمل ہے۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے پنجابی زبان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے، پنجاب کے تاریخی ہیروز کو نئی نسل سے متعارف کرانے اور سکھ و پنجابی ڈائسپورا کی تاریخ اور خدمات کو محفوظ بنانے کے لیے کافی ٹیبل بک شائع کرنے کی تجاویز بھی پیش کیں۔
عطا اللہ تارڑ نے شہید بھگت سنگھ کو پنجاب کے عظیم ہیروز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور خدمات نئی نسل تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے سکھ یاتریوں کو ویزا سہولیات میں درپیش مشکلات حل کرنے کے لیے وزارت خارجہ سے رابطے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ پنجابی ایک خوبصورت زبان ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

موٹروے ایم تھری پر گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے مسافر محفوظ

Next Post

خورشید قصوری سے محمد علی درانی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور قومی چیلنجز پر تبادلہ خیال

Related Posts

خورشید قصوری سے محمد علی درانی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور قومی چیلنجز پر تبادلہ خیال
پاکستان

خورشید قصوری سے محمد علی درانی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور قومی چیلنجز پر تبادلہ خیال

نومبر 28, 2026
بلاول بھٹو کا رحیم یار خان میں پرتپاک استقبال، الگ صوبے کے مطالبے کی حمایت کا اعادہ
پاکستان

بلاول بھٹو کا رحیم یار خان میں پرتپاک استقبال، الگ صوبے کے مطالبے کی حمایت کا اعادہ

نومبر 28, 2026
میٹر پورا، پٹرول کم، لاہور میں پٹرول پمپس کا 40 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ اسکینڈل بے نقاب
پاکستان

میٹر پورا، پٹرول کم، لاہور میں پٹرول پمپس کا 40 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ اسکینڈل بے نقاب

نومبر 28, 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سپارکو کا دورہ،  پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہِ راست ویڈیو رابطہ
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سپارکو کا دورہ، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہِ راست ویڈیو رابطہ

نومبر 28, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved