لاہور (جانب منزل نیوز) چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام اور سیاسی معاملات میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے۔
چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم سیاسی فیصلے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر کیے جانے چاہئیں۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی اس مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات کو باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر آگے بڑھانا چاہیے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر مشاورت، اتحاد کے درمیان اعتماد اور قومی امور پر اتفاقِ رائے کے فروغ کو اہم قرار دیا گیا۔





