لاہور (جانب منزل نیوز) کراچی میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی اصغر کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک پر عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
مریم نواز شریف نے زخمی اہلکار کی والدہ کو بھی تسلی دی اور یقین دلایا کہ علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اے ایس آئی اصغر کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے ذریعے کراچی سے ملتان منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے پولیس ٹیم کے دیگر اہلکاروں بشیر، رضوان اور طارق کی بہادری اور فرض شناسی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والی پنجاب پولیس پر انہیں فخر ہے۔
مریم نواز شریف نے زخمی اہلکار کی اسپائن کی بحالی اور علاج کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔





