تامل ناڈو (جانب منزل نیوز) بھارت کی ریاست تامل ناڈو نے خاندانی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرد سرکاری ملازمین کے لیے پہلی مرتبہ 15 دن کی Paternity Leave (پدریت کی چھٹی) متعارف کرا دی۔
وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے 26 نومبر کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ نئی پالیسی کے تحت اہل شادی شدہ مرد سرکاری ملازمین بچے کی متوقع پیدائش سے 15 دن پہلے یا بچے کی پیدائش کے بعد چھ ماہ کے اندر 15 دن کی چھٹی حاصل کر سکیں گے۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد زچگی کے دوران خواتین کو جسمانی اور جذباتی مدد فراہم کرنا اور نومولود بچے کی ابتدائی دیکھ بھال میں والد کی شمولیت بڑھانا ہے۔
واضح رہے کہ تامل ناڈو میں اہل خواتین سرکاری ملازمین کو پہلے ہی 365 دن تک زچگی کی چھٹی کی سہولت حاصل ہے۔





