امریکا (جانب منزل نیوز) امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے دو شیئرز دینے کا اعلان کردیا، ایک شیئر کمپنی کی جانب سے جبکہ دوسرا خود ایلون مسک اپنی ذاتی ملکیت سے فراہم کریں گے۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے اس منصوبے کی تفصیلات شیئر کیں۔ اس سے قبل اسپیس ایکس نے اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’ٹرمپ اکاؤنٹس‘‘ پروگرام میں شامل ہر فعال اکاؤنٹ کے لیے کمپنی ایک کلاس اے کامن اسٹاک شیئر عطیہ کرے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک بھی کمپنی کے عطیہ کردہ شیئرز کے برابر تعداد میں اپنی ذاتی ملکیت سے شیئرز فراہم کریں گے۔





