پشاور (جانب منزل نیوز) پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں بنیادی انسانی حقوق فراہم نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کے طرزِعمل پر سوالات اٹھا دیے۔
مشی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اور انہیں جن حالات سے گزرنا پڑا، اس پر اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ایک دن سب کو جواب دینا ہوگا۔
مشی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر صرف نظام ہی نہیں بلکہ عوام کو بھی اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے اعمال کی جوابدہی کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق انسانی حقوق اور انصاف کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے والوں کو بھی اپنے کردار پر غور کرنا چاہیے۔





