راولپنڈی (جانب منزل نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-0 سے جیت لی، قومی ٹیم کے لیے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلی سیریز فتح ہے۔
میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستانی بیٹرز نے دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ طیب عارف 13 رنز جبکہ محمد طحہٰ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 6،6 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکن بیٹنگ لائن کو بڑا دھچکا دیا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے، سری لنکا پہلی اننگز میں 98 رنز پر ڈھیر ہوگیا جبکہ دوسری اننگز میں 316 رنز بنائے، یوں پاکستان نے عمدہ کھیل اور مؤثر بولنگ کی بدولت ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔





