دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں ایک اور نئے رہائشی منصوبے کا اضافہ، دبئی میں قائم تعمیراتی کمپنی اینام پراپرٹیز نے دبئی سیلیکون اویسس میں اپنے جدید رہائشی منصوبے ایلیرا ریزیڈنسز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
اینام پراپرٹیز کے مالک عرفان الٰہی کی قیادت میں متعارف ہونے والا یہ منصوبہ جدید طرزِ زندگی، معیاری تعمیرات اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ منصوبے میں اپارٹمنٹس کی قیمتیں 6 لاکھ 95 ہزار درہم سے شروع ہوں گی، جو گھر خریدنے کے خواہشمند افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے دبئی میں ایک نیا موقع فراہم کریں گی۔
دبئی سیلیکون اویسس میں واقع اس منصوبے کو شیخ محمد بن زاید روڈ اور دبئی العین روڈ سمیت اہم شاہراہوں سے آسان رسائی حاصل ہوگی، جس سے رہائشیوں کو کاروباری، تعلیمی اور دیگر اہم مراکز تک آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔
اینام پراپرٹیز کے مالک عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ کمپنی کا مقصد صرف عمارتیں تعمیر کرنا نہیں بلکہ ایسے معیاری گھر فراہم کرنا ہے جہاں لوگ اپنے مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔ منصوبے میں جدید ڈیزائن، تعمیراتی معیار اور طویل المدتی افادیت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
ایلیرا ریزیڈنسز کی تکمیل 2028 کی چوتھی سہ ماہی میں متوقع ہے۔ دبئی کی بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کے پیش نظر یہ منصوبہ گھر خریدنے والوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر سکتا ہے۔





