جمعرات, ستمبر 3, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قونصل خانہ بارسلونا کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار ترابی کے نام ایک شام، شاندار محفلِ مشاعرہ

ستمبر 2, 2026
قونصل خانہ بارسلونا کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار ترابی کے نام ایک شام، شاندار محفلِ مشاعرہ

بارسلونا(رپورٹ:ارشدانجم) قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی مناسبت سے معروف شاعر ڈاکٹر نثار ترابی کے نام ایک شام کے عنوان سے ایک پروقار محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور اسپین سے تعلق رکھنے والے ممتاز شعراء نے اپنے منتخب کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

تقریب کی صدارت اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے کی۔ بارسلونا میں منعقد ہونے والی اس خوب صورت ادبی شام میں شعر و سخن، محبت اور تہذیبی وابستگی کے رنگ نمایاں رہے، جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت نے محفل کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار ترابی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر نمایاں مہمانوں میں تمغہ امتیاز چوہدری امانت علی مہر اور ویلفیئر قونصلر چوہدری سالک سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات شامل تھیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز طارق محمود اعوان کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی کے حامل معروف فنکار قدیر احمد خان نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ ہدیہ عقیدت پیش کیا، جس سے محفل پر ایک روحانی کیفیت طاری ہوگئی۔ مشاعرے میں مہمان شعراء طاہر حفیظ، صابر رضا، اشفاق احمد، ارشد نذیر ساحل اور نیر اقبال نجمی نے اپنا منتخب کلام پیش کیا۔ شعراء نے سنجیدہ، رومانوی اور مزاحیہ شاعری کے ذریعے مختلف رنگوں کو اجاگر کیا، جس پر حاضرین نے بھرپور دادِ تحسین پیش کی۔

تقریب کی نظامت اور نقابت کے فرائض کنزہ زاہد نے نہایت خوب صورتی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔ ان کی برجستگی اور شگفتہ اندازِ میزبانی نے محفل کے ادبی حسن کو مزید نکھار دیا۔ اس موقع پر مقررین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک منعقد ہونے والی ایسی ادبی اور ثقافتی تقریبات اردو زبان و ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنی زبان، تہذیب اور ثقافتی اقدار سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ایسی محافل پاکستان کے مثبت ثقافتی تشخص کو اجاگر کرنے کا بھی مؤثر ذریعہ ہیں۔ ڈاکٹر نثار ترابی کے نام سے منسوب یہ ادبی شام شعر و سخن، نعتیہ عقیدت اور حاضرین کی بھرپور داد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوب صورت اور یادگار ادبی لمحات چھوڑ گئی۔

ShareTweetSend
Previous Post

چوہدری صبح رسول گوندل کی اسپین آمد پر چھوکر ہاؤس بارسلونا میں پرتکلف عشائیہ

Next Post

چودھری سلیم لنگڑیال اور چودھری کلیم الدین وڑائچ کا ڈاکٹر صغریٰ صدف کے اعزاز میں عشائیہ

Related Posts

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال
تازہ ترین

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

ستمبر 2, 2026
رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ
تازہ ترین

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

ستمبر 2, 2026
قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ
شوبز

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

ستمبر 2, 2026
مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا
تازہ ترین

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

ستمبر 2, 2026
Please login to join discussion

تازہ ترین

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز)دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ شہر بھر کے اسکولوں...

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

بارسلونا(جانب منزل نیوز) رکنِ قومی اسمبلی پاکستان سید عبدالقادر گیلانی نے قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ کیا، جہاں قونصل...

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

میڈرڈ (جانب منزل نیوز) اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں سفارتِ پاکستان نے قائدِ اعظم سال کی مناسبت سے خصوصی...

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے مڈل ایسٹ انرجی 2026 میں پاکستان پویلیئن...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.