لاہور (جانب منزل نیوز) تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد دینی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مولانا نذر الرحمان کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کے انتقال پر مختلف مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نذر الرحمان نے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مولانا نذر الرحمان کی دینی خدمات اور تبلیغی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔





