منگل, نومبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کرکٹ کے میدان میں نئی ٹیمیں، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری! آئی پی ایل کا اگلا دور مزید سنسنی خیز

نومبر 10, 2026
کرکٹ کے میدان میں نئی ٹیمیں، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری! آئی پی ایل کا اگلا دور مزید سنسنی خیز

انڈیا (جانب منزل نیوز) دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگز میں شمار ہونے والی آئی پی ایل مزید وسعت کی تیاریوں میں مصروف ہے، 2028 کے سیزن سے دو نئی فرنچائزز شامل کرنے کی تجویز زیرِ غور آگئی، جس کے بعد پونے اور وڈودرا ممکنہ نئے کرکٹ مراکز کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی ابتدائی مشاورت میں دونوں شہروں کے نام زیرِ غور ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت ہر نئی فرنچائز کی قیمت ایک ارب ڈالر یعنی تقریباً 3.67 ارب درہم سے زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈز، امریکی سرمایہ کاروں، عالمی مالیاتی اداروں اور بھارت کے بڑے کاروباری گروپس کی نئی ٹیموں میں دلچسپی متوقع ہے۔
پونے اس سے قبل بھی آئی پی ایل کی دو ٹیموں کی میزبانی کر چکا ہے، جبکہ وڈودرا کا نام سامنے آنے سے گجرات میں کرکٹ کے فروغ اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو نئی تقویت ملنے کی توقع ہے۔
آئی پی ایل میں آخری مرتبہ 2022 میں دو نئی ٹیمیں، لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز شامل کی گئی تھیں۔ نئی توسیع کا مجوزہ منصوبہ 2028 سے 2032 کے میڈیا رائٹس سائیکل کے ساتھ منسلک ہے۔
تاہم دو مزید ٹیموں کی شمولیت سے میچز کی تعداد، کھلاڑیوں کی دستیابی اور براڈکاسٹرز کی دلچسپی جیسے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دبئی میں ثقافتوں کا حسین ملاپ، 50 سے زائد ممالک کے فنکار ایک چھت تلے جمع

Next Post

یو اے ای کی بڑی کامیابی، اے ڈی این او سی گیس کا منافع دگنا، آمدن 1.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

Related Posts

موبائل فون جیب میں، ڈیجیٹل دنیا آنکھوں کے سامنے
تازہ ترین

موبائل فون جیب میں، ڈیجیٹل دنیا آنکھوں کے سامنے

نومبر 10, 2026
دبئی میں پاکستانی ٹائروں کی دھوم، عالمی خریداروں کی نظریں پاکستان پر جم گئیں
تازہ ترین

دبئی میں پاکستانی ٹائروں کی دھوم، عالمی خریداروں کی نظریں پاکستان پر جم گئیں

نومبر 10, 2026
دبئی سے دنیا بھر کی اڑانیں مزید آسان، ایمریٹس کی 31 اضافی ہفتہ وار پروازوں کا اعلان
تازہ ترین

دبئی سے دنیا بھر کی اڑانیں مزید آسان، ایمریٹس کی 31 اضافی ہفتہ وار پروازوں کا اعلان

نومبر 10, 2026
لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بڑا قدم، سابق بنگلہ دیشی کپتان امین الاسلام اہم ذمہ داری پر فائز
تازہ ترین

لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بڑا قدم، سابق بنگلہ دیشی کپتان امین الاسلام اہم ذمہ داری پر فائز

نومبر 10, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved