پیر, نومبر 9, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ریس ٹریک سے فضاؤں تک،اتحاد ایئرویز کا میک لارن کے رنگوں میں سجا ڈریم لائنر متعارف

نومبر 9, 2026
ریس ٹریک سے فضاؤں تک،اتحاد ایئرویز کا میک لارن کے رنگوں میں سجا ڈریم لائنر متعارف

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے ہوا بازی اور موٹر اسپورٹس کی دنیا کو یکجا کرتے ہوئے میک لارن ریسنگ کے مشہور پپایا رنگوں سے مزین بوئنگ 787 ڈریم لائنر متعارف کرا دیا۔ یہ منفرد طیارہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا کمرشل وائڈ باڈی جہاز ہے جس پر فارمولا ون ٹیم کی خصوصی برانڈنگ نمایاں کی گئی ہے۔
ابوظہبی میں اتحاد انجینئرنگ کی سہولت پر منعقدہ خصوصی تقریب میں طیارے کی شاندار رونمائی کی گئی، جس نے ایک اور عالمی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس تقریب میں ایک ہی حصے پر مشتمل سب سے بڑی کبوکی طرز کی رونمائی کا ریکارڈ تسلیم کیا۔
میک لارن کے روایتی نارنجی پپایا رنگوں سے سجا یہ خصوصی ڈریم لائنر اتحاد کے بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کا حصہ بنے گا اور ابوظہبی کو ڈبلن، میلان، ویانا، بالی، بینکاک اور نئی دہلی سمیت اہم عالمی شہروں سے منسلک کرے گا۔ طیارے کی پہلی پرواز منگل کو میڈرڈ کے لیے روانہ ہوگی۔اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیئرمین محمد علی الشرفا الحمادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوا بازی اور فارمولا ون دونوں شعبوں میں کامیابی کے لیے مسلسل محنت، درست حکمت عملی، ٹیم ورک اور جدت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
میک لارن ریسنگ کے چیف ایگزیکٹو زیک براؤن نے اس اشتراک کو دونوں عالمی برانڈز کے لیے منفرد موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی طیارہ دنیا بھر میں میک لارن کے مداحوں اور اتحاد کے مسافروں کو اس شراکت داری سے جوڑے گا۔
واضح رہے کہ اتحاد ایئرویز 2026 کے سیزن سے میک لارن فارمولا ون ٹیم اور میک لارن ہائپرکار ٹیم کی باضابطہ پارٹنر ہے۔ اس اشتراک کے تحت اتحاد کا لوگو میک لارن کی MCL40 ریسنگ کار، اس کے پچھلے ونگ اور ڈرائیورز کے ہیلمٹس پر بھی نمایاں ہے۔
یوں میک لارن کے مشہور ریسنگ رنگ اب صرف ریس ٹریک تک محدود نہیں رہے بلکہ آسمانوں میں بھی اپنی الگ پہچان بنانے کے لیے تیار ہیں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

لولو گروپ کی دبئی میں بڑی پیش رفت، یو اے ای کا 127واں ہائپرمارکیٹ کھول دیا

Next Post

آئی پی ایل کے میدان میں نیا دور؟ لالیت مودی نے جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے کا بڑا مطالبہ کردیا

Related Posts

آئی پی ایل کے میدان میں نیا دور؟ لالیت مودی نے جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے کا بڑا مطالبہ کردیا
تازہ ترین

دبئی میں میٹرو سے کوکا کولا ایرینا تک پیدل سفر ہوگا آسان
تازہ ترین

دبئی میں میٹرو سے کوکا کولا ایرینا تک پیدل سفر ہوگا آسان

نومبر 9, 2026
دبئی کے سمندر میں لگژری زندگی کا نیا شاہکار، دنیا کا پہلا ’’مسیراتی آئی لینڈ‘‘ متعارف
تازہ ترین

دبئی کے سمندر میں لگژری زندگی کا نیا شاہکار، دنیا کا پہلا ’’مسیراتی آئی لینڈ‘‘ متعارف

نومبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved