دبئی (جانب منزل نیوز) مصروف شاہراہ حصة اسٹریٹ (Hessa Street) کی جدید تعمیر و توسیع کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا، تکمیل پر شہریوں کو سفر کے وقت میں 79 فیصد کمی کا فائدہ ملے گا۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے مطابق منصوبے کے دوسرے مرحلے کا 10.33 فیصد کام اکتوبر 2026 تک مکمل ہوچکا ہے، جبکہ تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
منصوبے کے تحت شاہراہ کی گنجائش دگنی کرکے فی گھنٹہ 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار گاڑیوں تک کی جائے گی۔ پانچ بڑے چوراہوں کی اپ گریڈیشن، 8 ہزار 835 میٹر طویل پلوں اور 408 میٹر انڈر پاس کی تعمیر بھی شامل ہے۔
منصوبے میں 9.1 کلومیٹر طویل مخصوص سائیکل ٹریک بھی بنایا جائے گا، جس سے 10 سے زائد رہائشی اور تجارتی علاقوں کو بہتر سفری رابطے میسر آئیں گے۔
آر ٹی اے کے مطابق تیار ہونے والے حصوں کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا تاکہ شہریوں کو مکمل منصوبے کی تکمیل سے پہلے ہی سفری سہولتوں کا فائدہ مل سکے۔





