بدھ, نومبر 4, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home متحدہ عرب امارات

دبئی میں فلیگ ڈے کی پروقار تقریب، سفارتی شخصیات کی بھرپور شرکت

نومبر 4, 2026
دبئی میں فلیگ ڈے کی پروقار تقریب، سفارتی شخصیات کی بھرپور شرکت

دبئی (جانب منزل نیوز ) متحدہ عرب امارات کے فلیگ ڈے کے موقع پر دبئی میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، اماراتی شخصیات، پاکستانی کاروباری رہنماؤں اور مختلف کمیونٹیز کے نمائندوں نے شرکت کرکے اماراتی پرچم سے محبت، وفاداری اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔
تقریب کی میزبانی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ظفر طاہر نے کی۔ انڈونیشیا، فلپائن اور بلغاریہ کے قونصل جنرلز نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات چوہدری خالد حسین، سید سلیم اختر، میاں منیر ہانس، شہاب الدین شہاب، اسداللہ ملک، ڈاکٹر نعمت اور فہد اسد سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر طاہر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے دوراندیش قیادت، بہترین حکمت عملی اور مسلسل محنت کے ذریعے مختصر عرصے میں ترقی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ امارات امن، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کا ایسا مرکز ہے جہاں مختلف قومیتوں کے افراد مل جل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلیگ ڈے قومی اتحاد، یکجہتی اور وطن سے محبت کی علامت ہے۔ پاکستانی کمیونٹی بھی متحدہ عرب امارات کی ترقی، کامیابیوں اور خوشحالی پر فخر کرتی ہے اور اماراتی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہے۔
تقریب میں شریک قونصل جنرلز نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو فلیگ ڈے کی مبارکباد پیش کی اور اپنے ممالک کے ساتھ امارات کے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے بین الثقافتی ہم آہنگی، باہمی تعاون اور عالمی روابط کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
تقریب کا ایک نمایاں حصہ ثقافتی اور موسیقی کا پروگرام تھا، جس میں معروف پاکستانی گلوکار عظیم ڈار، اینی زیدی اور دیگر فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ فنکاروں کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی اور داد ملی۔
تقریب کی نظامت معروف صحافی حافظ زاہد علی نے خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی۔ اختتام پر منتظمین نے تمام سفارتی نمائندوں، اماراتی معززین، پاکستانی شخصیات اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دبئی کے پولو میدان میں مہران کی دھوم، سبسڈری ٹرافی جیت لی

Next Post

شارجہ میں کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کا منفرد انداز، قومی پرچم لہرا کر امارات سے محبت کا اظہار

Related Posts

شارجہ میں کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کا منفرد انداز، قومی پرچم لہرا کر امارات سے محبت کا اظہار
تازہ ترین

شارجہ میں کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کا منفرد انداز، قومی پرچم لہرا کر امارات سے محبت کا اظہار

نومبر 4, 2026
دبئی کے پولو میدان میں مہران کی دھوم، سبسڈری ٹرافی جیت لی
تازہ ترین

دبئی کے پولو میدان میں مہران کی دھوم، سبسڈری ٹرافی جیت لی

نومبر 4, 2026
شاہ رخ خان کے گھر منت سے بالی ووڈ تک، ایڈ شیرن کی فلم ’کنگ‘ میں انٹری
تازہ ترین

شاہ رخ خان کے گھر منت سے بالی ووڈ تک، ایڈ شیرن کی فلم ’کنگ‘ میں انٹری

نومبر 4, 2026
محمد عامر افغان پریمیئر لیگ میں پہلے نمبر پر منتخب، کندھار واریئرز کا حصہ بن گئے
کھیل

محمد عامر افغان پریمیئر لیگ میں پہلے نمبر پر منتخب، کندھار واریئرز کا حصہ بن گئے

نومبر 4, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved