لاہور (جانب منزل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک کے لئے کام کرنا چاہیئے۔کسی سیاسی جماعت کی وابستگی چھوڑ کر ملک کا سوچنا چاہیئے
لاہور میں امریکی کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے محسن نقوی نے کہا کہ میں نے بھی ایک امریکن کمپنی کے لئے کام کیا جہاں بہت محنت کرنی پڑتی تھی ۔دو تین سال بعد آپ کی ایسی روٹین بن جائے گی کہ آپ کو رات کو جاگنا پڑے گا نوجوانوں کو موقع دینا پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کو گزشتہ دو تین سال میں اس حکومت نے بہت سپورٹ کیا ۔جب آپ کسی عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو عوام کو جواب دے ہونا ہوتا ہے۔ اللہ پاک کو بھی اپنے فیصلوں سے راضی رکھنا پڑتا ہے۔ ہمارے پر سب سے بڑی ذمہ داری انصاف کرنا اور اللہ کو راضی رکھنا ہے۔ عہدوں پر موجود ہونے والوں پر بہت زمہ داری ہوتی ہے۔





