جمعہ, اکتوبر 30, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی میں نمبر پلیٹ کا شاہانہ جلوہ، ایک نمبر 51 کروڑ روپے میں نیلام

اکتوبر 29, 2026
دبئی میں نمبر پلیٹ کا شاہانہ جلوہ، ایک نمبر 51 کروڑ روپے میں نیلام

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں لگژری گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی نے تہلکہ مچا دیا، جہاں سی سی 44 (CC44) نمبر پلیٹ 67 لاکھ 20 ہزار درہم، یعنی تقریباً 51 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی۔ مختصر اور دلکش نمبروں کے حصول کے لیے خریداروں نے کروڑوں روپے کی بولیاں لگائیں۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے منعقدہ 121ویں اوپن نیلامی میں 60 منفرد نمبر پلیٹس فروخت کے لیے پیش کی گئیں، جن سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 57 لاکھ 21 ہزار درہم، یعنی تقریباً 5 ارب پاکستانی روپے کی آمدنی ہوئی۔
نیلامی میں بی بی 18 (BB18) نمبر پلیٹ 66 لاکھ 20 ہزار درہم جبکہ بی بی 80 (BB80) نمبر پلیٹ 59 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی۔ اسی طرح بی بی 117 (BB117) کی قیمت بھی 10 لاکھ درہم سے تجاوز کرگئی۔
دبئی میں خصوصی نمبر پلیٹس محض گاڑی کی رجسٹریشن کا ذریعہ نہیں بلکہ انفرادیت، ذاتی پسند اور سماجی پہچان کی علامت بھی سمجھی جاتی ہیں۔ مختصر، دلکش اور آسانی سے یاد رہنے والے نمبروں کی بڑھتی ہوئی مانگ نے اس مارکیٹ کو مزید نمایاں کردیا ہے۔
دبئی میں خصوصی نمبر پلیٹس کی خرید و فروخت کو محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے ’’مزال‘‘ (Mazal) نامی آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ اس نظام کے تحت خریدار کی رقم اس وقت تک محفوظ رکھی جائے گی جب تک نمبر پلیٹ کی ملکیت نئے خریدار کو منتقل نہیں ہوجاتی۔ اس اقدام سے مہنگی نمبر پلیٹس کے لین دین میں اعتماد بڑھنے کی توقع ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہی ہیں ،کسی اور کی نامزدگی کی اجازت نہیں: بیرسٹر گوہر

Next Post

رونالڈو کی حکمرانی برقرار، میسی کو پیچھے چھوڑ کر بی او اے ٹی اعزاز اپنے نام کر لیا

Related Posts

شیخ زاید فیسٹیول میں امارات کی تاریخ کے نایاب خزانے سامنے آئیں گے، 11 تاریخی اسٹیشنز پر ماضی سے حال تک کا دلچسپ سفر
تازہ ترین

شیخ زاید فیسٹیول میں امارات کی تاریخ کے نایاب خزانے سامنے آئیں گے، 11 تاریخی اسٹیشنز پر ماضی سے حال تک کا دلچسپ سفر

اکتوبر 30, 2026
دبئی پولیس کا کرپٹو فراڈ کے خلاف بڑا ایکشن، 6 ملزمان گرفتار
تازہ ترین

دبئی پولیس کا کرپٹو فراڈ کے خلاف بڑا ایکشن، 6 ملزمان گرفتار

اکتوبر 30, 2026
شیخ محمد بن راشد کی نئی کتاب ’’دی لیٹرز‘‘، دنیا کے لیے قیادت اور انسان دوستی کا پیغام
تازہ ترین

شیخ محمد بن راشد کی نئی کتاب ’’دی لیٹرز‘‘، دنیا کے لیے قیادت اور انسان دوستی کا پیغام

اکتوبر 30, 2026
ابوظہبی ٹی 10 میں عالمی کرکٹ ستاروں کا میلہ، اماراتی کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع
تازہ ترین

ابوظہبی ٹی 10 میں عالمی کرکٹ ستاروں کا میلہ، اماراتی کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع

اکتوبر 30, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved