طرابلس (جانب منزل نیوز) لیبیا نے ایران اور افغانستان کے باشندوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ تمام زمینی، فضائی اور سمندری راستوں پر لاگو ہو گی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکام کی طرف سے اس اقدام کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔
تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پابندی پر عمل کرے گی اور ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو بھی ملک بدر کیا جائے گا جن کے پاس رہائش کے اجازت نامے موجود نہیں۔





