جمعرات, اکتوبر 29, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یو اے ای آپ کا گھر، ہم آپ کا خاندان ہیں، صدر شیخ محمد بن زاید کا فلائی دبئی کے بہادر عملے کے لیے محبت بھرا پیغام

اکتوبر 29, 2026
یو اے ای آپ کا گھر، ہم آپ کا خاندان ہیں، صدر شیخ محمد بن زاید کا فلائی دبئی کے بہادر عملے کے لیے محبت بھرا پیغام

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 کے بہادر عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’متحدہ عرب امارات آپ کا ملک ہے، یہاں آپ کا گھر بھی ہے اور خاندان بھی۔صدر کے اس محبت بھرے پیغام نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل جیت لیے۔
27 اکتوبر کو ابوظہبی میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید نے کپتان سمت مچھر اور پرواز کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عملے کو مسافروں کی حفاظت، غیر معمولی بہادری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ’’فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید دوم‘‘ سے نوازا گیا، جو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ اعزازات میں شمار ہوتا ہے۔
ملاقات کے دوران صدر نے زخمی کپتان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے حوالے سے گفتگو کی۔ کپتان کے ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی تھی جبکہ سر پر بھی چوٹ کے نشانات موجود تھے۔ صدر نے ان کی بہادری کو سراہتے ہوئے شفقت اور حوصلہ افزائی کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا، جب دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں کاک پٹ کے اندر پائلٹ پر حملہ کیا گیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود کپتان نے کاک پٹ کا دروازہ کھولا، جس کے بعد عملے اور مسافروں نے حملہ آور کو قابو کرنے اور طیارے کا کنٹرول بحال کرنے میں مدد کی۔
پرواز میں 174 مسافر اور عملے کے آٹھ ارکان سوار تھے۔ طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک کی جانب موڑ کر بحفاظت اتارا گیا، جہاں زخمی کپتان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی عملے کی بہادری اور ذمہ داری کو سراہا۔ اس واقعے پر عالمی سطح پر بھی پائلٹ اور عملے کی خدمات کی تعریف کی گئی۔
صدر شیخ محمد بن زاید کا یہ پیغام متحدہ عرب امارات کی مہمان نوازی، انسانی ہمدردی اور اپنے لوگوں کی قدر کرنے کے جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

امارات میں شرح سود مستحکم، بینکاری اور مالیاتی شعبے کے لیے پالیسی تسلسل برقرار

Next Post

دبئی رائیڈ یکم نومبر کو ہوگی، شیخ زاید روڈ سائیکل سواروں کے لیے مخصوص

Related Posts

برج خلیفہ کے سائے میں عالمی کھیلوں کا رنگ، دبئی میں منفرد پیڈل کورٹ کا افتتاح
تازہ ترین

برج خلیفہ کے سائے میں عالمی کھیلوں کا رنگ، دبئی میں منفرد پیڈل کورٹ کا افتتاح

اکتوبر 29, 2026
اماراتی انجینئر کی شاندار کامیابی، سائبر حملوں کی نشاندہی کرنے والا جدید اے آئی نظام تیار
تازہ ترین

اماراتی انجینئر کی شاندار کامیابی، سائبر حملوں کی نشاندہی کرنے والا جدید اے آئی نظام تیار

اکتوبر 29, 2026
دبئی رائیڈ یکم نومبر کو ہوگی، شیخ زاید روڈ سائیکل سواروں کے لیے مخصوص
تازہ ترین

دبئی رائیڈ یکم نومبر کو ہوگی، شیخ زاید روڈ سائیکل سواروں کے لیے مخصوص

اکتوبر 29, 2026
امارات میں شرح سود مستحکم، بینکاری اور مالیاتی شعبے کے لیے پالیسی تسلسل برقرار
تازہ ترین

امارات میں شرح سود مستحکم، بینکاری اور مالیاتی شعبے کے لیے پالیسی تسلسل برقرار

اکتوبر 29, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved