بدھ, اکتوبر 28, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ابوظہبی میں ذائقوں اور تفریح کا رنگا رنگ میلہ 13 نومبر سے سجے گا

اکتوبر 28, 2026
ابوظہبی میں ذائقوں اور تفریح کا رنگا رنگ میلہ 13 نومبر سے سجے گا

ابوظہبی (جانبِ منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں کھانوں اور تفریح کا مقبول میلہ ’’ٹیسٹ آف ابوظبی 2026‘‘ 13 سے 15 نومبر تک یاس آئی لینڈ کے گیٹ وے پارک نارتھ میں منعقد ہوگا۔ تین روزہ فیسٹیول میں مختلف ذائقوں کے کھانے، معروف شیفس کی کوکنگ ورکشاپس، لائیو میوزک اور خاندانوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔
فیسٹیول میں 16 ریستوران شرکت کریں گے، جہاں شہریوں اور سیاحوں کو ایک ہی مقام پر مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ ہر ریستوران کی جانب سے تین سے پانچ خصوصی ڈشز پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ شریک ریستورانوں میں المایاس، پنکوڈ، پیراڈیسو، ٹنگ ایری، ولا ٹوسکانا اور دی رامن بار سمیت دیگر نام شامل ہیں۔
فیسٹیول کے نمایاں پروگراموں میں اطالوی شیف جینو ڈی اکامپو، آئرش شیف ریچل ایلن اور شیف تھامس اسٹرائیکر کی کوکنگ ورکشاپس اور عملی مظاہرے شامل ہوں گے۔ شرکا کو کھانا پکانے کی نئی تکنیکیں سیکھنے اور مختلف پکوانوں کی تیاری کے طریقوں سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ فائر پٹ کے تحت اوپن فائر کوکنگ اور باربی کیو کے مظاہرے بھی پیش کیے جائیں گے۔
فیسٹیول میں بچوں کے لیے ’’کینڈی لینڈ کڈز زون‘‘ قائم کیا جائے گا، جہاں جھولوں، آرٹس اینڈ کرافٹس اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام ہوگا۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔
میوزک پروگرام میں اماراتی گلوکار حمدان العبری اور دبئی کے راک بینڈ ٹون ڈیف سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے، جس سے فیسٹیول میں کھانوں کے ساتھ موسیقی اور تفریح کا بھی بھرپور اہتمام ہوگا۔
فیسٹیول کے لیے پیشگی جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 80 درہم، ٹیسٹر پیکیج 185 درہم اور وی آئی پی پیکیج 350 درہم سے شروع ہوگا۔ مختلف پیکیجز میں کھانے اور مشروبات کے واؤچرز، ورکشاپس تک رسائی اور وی آئی پی سہولتیں شامل ہیں۔
فیسٹیول جمعہ اور ہفتہ کو دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک، جبکہ اتوار کو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ منتظمین کے مطابق پیشگی ٹکٹوں کی مقررہ قیمتیں 12 نومبر تک یا ٹکٹ ختم ہونے تک دستیاب ہوں گی۔
’’ٹیسٹ آف ابوظبی 2026‘‘ مقامی شہریوں، سیاحوں اور کھانے کے شوقین افراد کو ایک ہی مقام پر بین الاقوامی ذائقوں، خاندانی تفریح اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

اقوامِ متحدہ کی سربراہی کے لیے اماراتی سفارت کار لانا نسیبہ میدان میں آگئیں

Next Post

دبئی کا مشہور وائلڈ وادی واٹرپارک یکم نومبر سے کھل جائے گا

Related Posts

امینہ اکرم شارجہ اسکول ایکٹیویٹیز کونسل کی نائب چیئرپرسن منتخب
متحدہ عرب امارات

امینہ اکرم شارجہ اسکول ایکٹیویٹیز کونسل کی نائب چیئرپرسن منتخب

اکتوبر 28, 2026
مصر میں آوارہ کتوں کا کمسن بچی پر حملہ، 15 ماہ کی بچی جاں بحق
تازہ ترین

مصر میں آوارہ کتوں کا کمسن بچی پر حملہ، 15 ماہ کی بچی جاں بحق

اکتوبر 28, 2026
دبئی کا مشہور وائلڈ وادی واٹرپارک یکم نومبر سے کھل جائے گا
تازہ ترین

دبئی کا مشہور وائلڈ وادی واٹرپارک یکم نومبر سے کھل جائے گا

اکتوبر 28, 2026
اقوامِ متحدہ کی سربراہی کے لیے اماراتی سفارت کار لانا نسیبہ میدان میں آگئیں
تازہ ترین

اقوامِ متحدہ کی سربراہی کے لیے اماراتی سفارت کار لانا نسیبہ میدان میں آگئیں

اکتوبر 28, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved