منگل, اکتوبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

برطانوی شہریت اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار

اکتوبر 27, 2026
اسلام آباد سے غیرقانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل نے برطانوی شہریت، بیرونِ ملک ملازمت اور ویزوں کے نام پر ایک کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر فیصل آباد زون ثاقب سلطان اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کی ہدایات پر ایس ایچ او سب انسپکٹر اجمل حسین کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فیضان ارشاداور علی حسن کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انکوائری نمبر 1685/2025 کی تکمیل پر ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 17 اور 22 کے تحت مقدمہ نمبر 252/2026 درج کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے واپڈا سٹی فیصل آباد کے رہائشی شکایت کنندہ محمد رضوان جاوید سے ان کی اہلیہ علینہ رضوان اور بیٹے رائد رضوان کے لیے برطانوی شہریت، ملازمت اور ویزوں کے جھانسے میں مختلف بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے مجموعی طور پر ایک کروڑ 34 لاکھ 15 ہزار 663 روپے بٹورے۔رقم وصولی کے بعد ملزمان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے۔

دورانِ انکوائری ٹھوس زبانی و دستاویزی شواہد ملنے پر مجاز اتھارٹی کی منظوری سے باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم عدالتِ عالیہ کی جانب سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج ہوتے ہی ایف آئی اے نے فوری کارروائی کر کے دونوں کو دھر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے، جس میں مالی لین دین اور فراڈ کے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ممکنہ ملزمان کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا: اسحاق ڈار

Related Posts

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا: اسحاق ڈار
تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا: اسحاق ڈار

اکتوبر 27, 2026
پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، منیبہ علی کپتان مقرر
تازہ ترین

پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، منیبہ علی کپتان مقرر

اکتوبر 27, 2026
دبئی میں دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ بنانے کا اعلان
تازہ ترین

دبئی میں دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ بنانے کا اعلان

اکتوبر 27, 2026
یو اے ای میں نومبر سے اہم تبدیلیاں، نئے ریلوے اسٹیشنز اور بڑے ایونٹس کا اعلان
تازہ ترین

یو اے ای میں نومبر سے اہم تبدیلیاں، نئے ریلوے اسٹیشنز اور بڑے ایونٹس کا اعلان

اکتوبر 27, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved