منگل, اکتوبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

پادریوں کے ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے متاثرین کو 80 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا اعلان

اکتوبر 26, 2026
پادریوں کے ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے متاثرین کو 80 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا اعلان

نیویارک(جانب منزل نیوز)نیویارک کے کیتھولک آرچ ڈائیوسیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ پادریوں کے ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے سینکڑوں متاثرین کو 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم ادا کرنے کے ایک سمجھوتے پر راضی ہو گیا ہے۔اردو نیوز نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا کہ یہ معاہدہ جس پر نومبر کے اوائل میں باضابطہ دستخط کیے جائیں گے، مدعیوں کے وکلا کے ساتھ برسوں سے جاری مذاکرات کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے۔

امریکی کیتھولک چرچ 2000 کی دہائی کے اوائل سے جنسی استحصال کے سکینڈلز کی زد میں ہے۔نیویارک کے آرچ بشپ رونالڈ ہکس نے اپنے پادریوں کو بھیجی گئی ایک ای میل میں لکھا جو آرچ ڈائیوسیس نے اے ایف پی کو بھی ارسال کی ’ہم اس مقام کے قریب پہنچ چکے ہیں جہاں خدا نے چاہا تو ہم تمام متاثرین اور بچ جانے والوں کے لیے کسی حد تک مداوا اور مفاہمت کا سامان کر سکیں گے۔اس خبر کو سب سے پہلے سامنے لانے والے اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق قریباً 1300 متاثرین میں سے ہر ایک کو کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے جبکہ استحصال کی سنگینی کے لحاظ سے یہ رقم زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

نیویارک آرچ ڈائیوسیس مین ہیٹن، سٹیٹن آئی لینڈ، برونکس اور شہر کے شمال میں واقع متعدد کاؤنٹیوں پر مشتمل ہے۔آرچ بشپ ہکس کی ای میل کے مطابق اب وہ ایک بار پھر اپنی پوری توجہ ’انجیل کی تبلیغ، بیماروں کی شفا، غریبوں اور ضرورت مندوں کی دیکھ بھال، اجنبیوں کا خیرمقدم اور ہمارے بچوں کی تعلیم‘ کے اپنے مشن پر مرکوز کر سکے گا۔آرچ بشپ ہکس کو گزشتہ برس پوپ لیو چہاردہم نے آرچ بشپ مقرر کیا تھا جنہوں نے بااثر قدامت پسند کارڈینل ٹموتھی ڈولن کی جگہ لی۔

ڈولن نے اپنی روانگی سے قبل جنسی استحصال کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سنہ 2000 کی دہائی میں اخباری تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا کہ امریکا میں کیتھولک پادریوں نے کئی دہائیوں کے دوران ہزاروں بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور چرچ کے رہنماؤں نے اکثر ان معاملات پر پردہ ڈالا یا قصوروار پادریوں کو سول حکام کے حوالے کرنے کے بجائے ان کا تبادلہ کر دیا۔

ملک بھر کی ڈائیوسیسز کو ہرجانے کی مد میں کروڑوں ڈالر ادا کرنا پڑے ہیں جبکہ مقدمات کی نوبت آئے بغیر متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے پروگرام بھی بنائے گئے ہیں۔گذشتہ جون میں سان فرانسسکو آرچ ڈائیوسیس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پادریوں کے ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے قریباً 530 متاثرین کے مقدمات نمٹانے کے لیے انہیں 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ ،زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Next Post

ابوظہبی: پاکستان کی جرائم کی روم تھام کیلئے منعقدہ کانگریس میں شرکت، سفیر پاکستان کا خطاب

Related Posts

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا: اسحاق ڈار
تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا: اسحاق ڈار

اکتوبر 27, 2026
پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، منیبہ علی کپتان مقرر
تازہ ترین

پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، منیبہ علی کپتان مقرر

اکتوبر 27, 2026
دبئی میں دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ بنانے کا اعلان
تازہ ترین

دبئی میں دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ بنانے کا اعلان

اکتوبر 27, 2026
یو اے ای میں نومبر سے اہم تبدیلیاں، نئے ریلوے اسٹیشنز اور بڑے ایونٹس کا اعلان
تازہ ترین

یو اے ای میں نومبر سے اہم تبدیلیاں، نئے ریلوے اسٹیشنز اور بڑے ایونٹس کا اعلان

اکتوبر 27, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved