منگل, اکتوبر 20, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی آم اور بلوچستان کی کھجور کو امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 20, 2026
پاکستانی آم اور بلوچستان کی کھجور کو امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے دوران پاکستانی زرعی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی زرعی مصنوعات، بالخصوص آم اور بلوچستان کی کھجور کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری، معدنیات اور تکنیکی تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

سیکرٹری تجارت جواد پال کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تاہم معاہدے کی بعض تکنیکی شقوں پر مزید بات چیت درکار ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی مذاکرات جاری رکھنے، منڈیوں تک رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

تجارتی تعاون میں اضافے سے پاکستانی برآمدات کے فروغ، زرعی شعبے کے لیے نئے مواقع پیدا ہونے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

Previous Post

سوشل میڈیا ٹرولنگ پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کام اور زندگی پر فوکس کرتی ہوں، حریم فاروق

Next Post

عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

Related Posts

عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
پاکستان

عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

اکتوبر 20, 2026
سوشل میڈیا ٹرولنگ پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کام اور زندگی پر فوکس کرتی ہوں، حریم فاروق
تازہ ترین

سوشل میڈیا ٹرولنگ پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کام اور زندگی پر فوکس کرتی ہوں، حریم فاروق

اکتوبر 20, 2026
ریکارڈ شدہ آواز پر گانے کا الزام، بھارتی گلوکار تنازع میں گھر گئے
تازہ ترین

ریکارڈ شدہ آواز پر گانے کا الزام، بھارتی گلوکار تنازع میں گھر گئے

اکتوبر 20, 2026
تیرا سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہوسکتا، وقت لگے گا، فیصل کریم کنڈی
پاکستان

تیرا سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہوسکتا، وقت لگے گا، فیصل کریم کنڈی

اکتوبر 20, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved