پیر, اکتوبر 19, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار کے بعد جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

اکتوبر 19, 2026
فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار کے بعد جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

پیرس (جانب منزل نیوز) فرانس میں پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد حکومت نے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے مقامی حکام کو پیر کی شام سے جزوی کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کرنا ضروری ہوا تو اس آپشن پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، تاہم فی الحال جزوی کرفیو زیادہ مناسب اقدام ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ کرفیو مقامی سطح پر اور محدود علاقوں میں نافذ کیا جائے گا، پورے پیرس میں کرفیو لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ تاہم انہوں نے ان شہروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جہاں پابندیاں عائد کی جائیں گی، نہ ہی ان کے دائرہ کار سے متعلق کوئی حتمی اعلان کیا۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ لوران نونیز نے کہا ہے کہ منگل کی شام پیرس سینٹ جرمین اور بارسلونا کے درمیان شیڈول فٹبال میچ منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ادھر گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد فرانس کے بڑے شہروں کے میئرز نے سکیورٹی انتظامات پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ میئرز نے سکیورٹی فورسز کی تیاریوں اور صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
فرانس میں جاری صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے فرانسیسی حکومت کو سرحدیں بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ فرانس پر تارکین وطن نے قبضہ کرلیا ہے اور ملک کو فوری طور پر اپنی سرحدیں بند کرنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ فرانس میں حالیہ پرتشدد واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب تعلیمی نظام کی صورتحال کے خلاف طلبہ کے کئی ہفتوں سے جاری احتجاج میں بھی شدت دیکھی جارہی ہے۔ مسلسل مظاہروں، جھڑپوں اور لوٹ مار کے واقعات نے حکومت کے لیے امن و امان برقرار رکھنا بڑا چیلنج بنا دیا ہے۔

Previous Post

متحدہ عرب امارات میں عام سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خبر، آئی پی او کی درخواستیں 27 اکتوبر سے شروع ہوں گی

Next Post

شوہر کا معمولی تحفہ بیوی کو کروڑ پتی بنا گیا

Related Posts

گورنر پنجاب کا فیصل آباد میں سرکلر سٹی کے قیام کا اعلان
دنیا

گورنر پنجاب کا فیصل آباد میں سرکلر سٹی کے قیام کا اعلان

اکتوبر 19, 2026
سدھو موسے والا کے والدین قانونی مشکل میں پھنس گئے، کمسن بھائی کی ویڈیو پر شکایت درج
تازہ ترین

سدھو موسے والا کے والدین قانونی مشکل میں پھنس گئے، کمسن بھائی کی ویڈیو پر شکایت درج

اکتوبر 19, 2026
رونالڈو کو 30 روزہ پابندی کی سزا، 285 ڈالر جرمانہ بھی عائد
تازہ ترین

رونالڈو کو 30 روزہ پابندی کی سزا، 285 ڈالر جرمانہ بھی عائد

اکتوبر 19, 2026
شوہر کا معمولی تحفہ بیوی کو کروڑ پتی بنا گیا
تازہ ترین

شوہر کا معمولی تحفہ بیوی کو کروڑ پتی بنا گیا

اکتوبر 19, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved