جمعہ, اکتوبر 16, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سہ ملکی سیریز کا میدان سجنے کو تیار

اکتوبر 16, 2026
انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سہ ملکی سیریز کا میدان سجنے کو تیار

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ انگلش ٹیم ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی، جہاں ٹیم قیام کرے گی۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ سیریز کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ کو تینوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا انتظار ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، جہاں کھلاڑی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو اسی میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم کی آمد کے بعد سہ ملکی سیریز کے لیے سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے، لاہور میں فائنل کے انعقاد سے سیریز اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSend
Previous Post

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کا فیصلہ

Related Posts

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کا فیصلہ

اکتوبر 16, 2026
پشاور اسکول حادثہ، مالکان اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج، 31 افراد جاں بحق
خاص خبریں

پشاور اسکول حادثہ، مالکان اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج، 31 افراد جاں بحق

اکتوبر 16, 2026
بیوی سے جھگڑے کا خوف، شوہر نے 21ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، جان نہ بچ سکی
دنیا

بیوی سے جھگڑے کا خوف، شوہر نے 21ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، جان نہ بچ سکی

اکتوبر 16, 2026
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کی وکالت کی ڈگری اور اسناد پر سوالات
دنیا

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کی وکالت کی ڈگری اور اسناد پر سوالات

اکتوبر 16, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved