جمعرات, اکتوبر 15, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب : سائبر سکیورٹی مارکیٹ 16.3 ارب ریال تک پہنچ گئی

اکتوبر 15, 2026
سعودی عرب : سائبر سکیورٹی مارکیٹ 16.3 ارب ریال تک پہنچ گئی

ریاض(جانب منزل نیوز) سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی سیکٹر نے تین سال کے دوران نمایاں ترقی کی ہے جس کے باعث اس مارکیٹ کی مالیت 2025 میں 16.3 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ اردو نیوز کے مطابق نیشنل سائبرسکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے میں مارکیٹ کا شیئر 69 فیصد تک پہنچ گیا۔ اخراجات 11.2 ارب ریال تک پہنچے جبکہ سائبر سکیورٹی مصنوعات اور خدمات پر سرکاری شعبے کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہوا اور یہ 5.1 ارب ریال تک پہنچ گئے جو مارکیٹ کا 31 فیصد ہے۔

2025 میں سائبر سکیورٹی کے شعبے کا سعودی عرب کی جی ڈی پی میں حصہ 20 ارب ریال رہا جس میں 9.4 ارب ریال براہ راست اور 10.3 ارب ریال بالواسطہ معاشی سرگرمیوں سے حاصل ہوئے۔ یہ حصہ مملکت کی مجموعی قومی پیداوار کا 0.42 فیصد ہے۔ سائبر سکیورٹی میں ماہرین کی تعداد گزشتہ سال 22 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اس سیکٹر میں افرادی قوت میں سالانہ شرح نمو 5.9 فیصد رہی۔

رپورٹ میں اس اضافے کو خصوصی تربیتی پروگرام اور قومی صلاحیتوں کی ترقی کے لیے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ سائبر سکیورٹی سیکٹر میں خواتین کی شمولیت بھی نمایاں رہی جو مجموعی طور پر ماہرین کا 33 فیصد ہیں جبکہ عالمی شرح تقریبا 22 فیصد ہے۔ مارکیٹ میں سائبر سکیورٹی مصنوعات کا حصہ 51 فیصد یعنی 8.3 ارب ریال ،سروسز کا شیئر 49 فیصد ہے۔ اس شعبے کی نمایاں خدمات میں نیٹ ورکنگ اور ڈیٹا سکیورٹی، ڈیوائسز کا تحفظ اور انتظام، سائبرسکیورٹی نظام اور سکیورٹی آپریشنز کے حل شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

‎2026-OCT-15_i25

Next Post

ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 660 ارب روپے حاصل

Related Posts

اوورسیز پاکستانیز

اکتوبر 15, 2026
بارسلونا: ای پاسپورٹ جاری کرنے کا شیڈول تبدیل
تازہ ترین

بارسلونا: ای پاسپورٹ جاری کرنے کا شیڈول تبدیل

اکتوبر 15, 2026
مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے تھے: رانا ثناء اللہ
پاکستان

مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے تھے: رانا ثناء اللہ

اکتوبر 15, 2026
پشاور میں سکول کی چھت گرگئی، ٹیچر سمیت 21 طلبہ جاں بحق
پاکستان

پشاور میں سکول کی چھت گرگئی، ٹیچر سمیت 21 طلبہ جاں بحق

اکتوبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved