جمعرات, اکتوبر 15, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے تھے: رانا ثناء اللہ

اکتوبر 15, 2026
مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے تھے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے خیبرپختونخوا حکومت کے معاملات چلا رہے تھے۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب میں بھی مراد سعید کا کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، سہیل آفریدی کو پہلے سے جانتے بھی نہیں تھے۔

مذاکرات کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی سے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے مطالبات پر پیش رفت کی پیشکش کی تھی تاہم ان کے بقول مذاکرات ناکام بنانے میں سہیل آفریدی اور ان کے پیچھے موجود مراد سعید کا بنیادی کردار رہا۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بعض سیاسی رہنما بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات حل کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈاپور کو فی الحال کوئی ذمہ داری نہیں دی جا رہی، جبکہ صوبے کے لیے موجودہ سیاسی انتظام سوچ سمجھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

پشاور میں سکول کی چھت گرگئی، ٹیچر سمیت 21 طلبہ جاں بحق

Next Post

بارسلونا: ای پاسپورٹ جاری کرنے کا شیڈول تبدیل

Related Posts

اوورسیز پاکستانیز

اکتوبر 15, 2026
بارسلونا: ای پاسپورٹ جاری کرنے کا شیڈول تبدیل
تازہ ترین

بارسلونا: ای پاسپورٹ جاری کرنے کا شیڈول تبدیل

اکتوبر 15, 2026
پشاور میں سکول کی چھت گرگئی، ٹیچر سمیت 21 طلبہ جاں بحق
پاکستان

پشاور میں سکول کی چھت گرگئی، ٹیچر سمیت 21 طلبہ جاں بحق

اکتوبر 15, 2026
ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 660 ارب روپے حاصل
پاکستان

ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 660 ارب روپے حاصل

اکتوبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved