منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ کی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے 2 کمیٹیاں قائم

اکتوبر 13, 2026
سندھ کی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے 2 کمیٹیاں قائم

کراچی (جانب منزل نیوز) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل اور شاہراہوں پر سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی دو کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر ملک شہزاد اعوان نے کی۔ ملاقات میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اے آئی جی آپریشنز سندھ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صوبے کی شاہراہوں، بالخصوص کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال، مال بردار گاڑیوں سے ڈیزل اور سامان چوری کی وارداتوں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی کی شاہراہوں کے مسائل کا جائزہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں قائم کمیٹی لے گی، جبکہ صوبے کی دیگر شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول کی سربراہی میں دوسری کمیٹی کام کرے گی۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ شاہراہوں پر محفوظ تجارتی سفر یقینی بنانا سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ ڈی آئی جیز کو پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سندھ کی شاہراہوں، بالخصوص کچے کے علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق آپریشن نجاتِ مہران کے باعث تجارتی سفر پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیا۔
آئی جی سندھ نے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ گاڑیوں کی نگرانی اور محفوظ نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکے۔

ShareTweetSend
Previous Post

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، صدر زرداری

Next Post

سدھو موسے والا کا انداز، ننھے بھائی کے روپ میں پھر زندہ ہوگیا

Related Posts

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی
دنیا

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

اکتوبر 13, 2026
رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر
تازہ ترین

خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved