وادی نیلم (جانب منزل نیوز) وادی نیلم میں موسم نے کروٹ بدل لی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی نے موسم کی خنکی میں مزید اضافہ کردیا۔
وادی نیلم کے بلند و بالا پہاڑی اور سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت بڑھنے لگی۔ بارش، برفباری اور ٹھنڈی ہواؤں کے امتزاج سے علاقے میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
موسم کی اچانک تبدیلی نے وادی کے قدرتی ماحول کو سرد رنگ میں ڈھال دیا، جبکہ بالائی علاقوں میں سرد ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث وادی نیلم میں سرد موسم کی آمد کا احساس نمایاں ہونے لگا ہے





