امریکا (جانب منزل نیوز) اداکارہ میرا کو کینیڈا کے سفر کے دوران امیگریشن حکام کی جانب سے روک لیا گیا، جس کے بعد انہیں نیاگرا فالز بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میرا امریکا سے ایک شو میں شرکت کے لیے کینیڈا جارہی تھیں، بارڈر پر کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد انہیں کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دورانِ انٹرویو اداکارہ کو بتایا گیا کہ ان پر کینیڈا میں داخلے کی پابندی عائد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے چند ماہ قبل اپنی فلم سائیکو کی تشہیر کے سلسلے میں کیلگری میں اسٹیج پرفارمنس دی تھی۔ اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی تھی۔
اداکارہ اس فیصلے کو کینیڈین فیڈرل کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہیں۔





