لندن (جانب منزل نیوز) لندن میں پارلیمانی ضمنی انتخاب میں حکمراں لیبر پارٹی کی امیدوار ساگل عبدی ولی نے 12 ہزار 292 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔
صومالیہ نژاد ساگل عبدی ولی کی کامیابی کو برطانوی سیاست میں تنوع اور شمولیت کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پارلیمانی نشست سابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔
کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ساگل عبدی ولی نے کہا کہ حلقے کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے اور علاقے کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔





