لاہور(جانب منزل نیوز) آٹے کے نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک خصوصی ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا
اجلاس کے دوران مارکیٹ میں آٹے اور گندم کے نرخ میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔حکومت نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ فلور ملوں کو 3800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائزڈ سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے، اور عوام کو سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔





