جمعہ, اکتوبر 9, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

اکتوبر 9, 2026
پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی (جانب منزل نیوز) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا، کپتان صاحبزادہ فرحان 89 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیبیو کرنے والے محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ نے بھی میچ میں حصہ لیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے لہیرو اڈارا نے 91 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، کمنڈو مینڈس 23 اور داسن شناکا 18 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد عمران رندھاوا نے دو جبکہ صائم ایوب، رضا اللہ اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ صاحبزادہ فرحان نے 89 جبکہ معاذ صداقت نے 50 رنز بنائے۔
فخر زمان نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے ہدف 19ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

ٹرمپ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر برہم

Next Post

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز برابر کر دی

Related Posts

دبئی عالمی کرپٹو انڈسٹری کا نیا مرکز بننے کو تیار
متحدہ عرب امارات

دبئی عالمی کرپٹو انڈسٹری کا نیا مرکز بننے کو تیار

اکتوبر 9, 2026
کے پی کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟
پاکستان

کے پی کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟

اکتوبر 9, 2026
پاکستان میں نئے صوبوں کی گونج تیز
پاکستان

پاکستان میں نئے صوبوں کی گونج تیز

اکتوبر 9, 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات پر غور
پاکستان

جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات پر غور

اکتوبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved