انڈیا (جانب منزل نیوز) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو شکست دے دی، مہمان ٹیم نے 250 رنز کا بڑا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان شائے ہوپ نے ناقابلِ شکست سنچری جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، کامیابی کے بعد پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔
بھارتی شہر رانچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کا 250 رنز کا ہدف حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، شرفین ردرفورڈ نے 84 جبکہ روومن پاول نے 24 رنز بنائے۔
روماریو شیفرڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔
اس کامیابی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔





