امریکا (جانب منزل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کی، جس میں نوبیل کمیٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں ناوی پلے پر اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کی حمایت اور امریکا و اسرائیل مخالف مؤقف اپنانے کے الزامات عائد کیے گئے۔
پوسٹ میں ٹرمپ کے ابراہیم معاہدوں، یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں اور روس یوکرین جنگ ختم کرانے کی کوششوں کو امن انعام کے لیے زیادہ موزوں قرار دیا گیا۔
ناوی پلے جنوبی افریقہ کی معروف قانون دان ہیں، وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جج اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق رہ چکی ہیں۔
انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کے دوران نیلسن منڈیلا اور نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے کارکنوں کی وکالت بھی کی۔





