دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں وائی ایس آئی ایونٹس اور کے ٹو ٹی وی کے نئے آفس اور جدید اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر خیبر نیٹ ورک اور وائی ایس آئی ایونٹس کے درمیان باہمی تعاون کے ایک اہم معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی حسین محمد نے پریس قونصلر محمد صالح کے ہمراہ ربن کاٹ کر اسٹوڈیو کا افتتاح کیا، جبکہ خیبر نیٹ ورک کے سی او او جواد حمید راجہ اور حاجی محمد صدیق خان نے آفس کی سافٹ اوپننگ کی
تقریب کے دوران خیبر نیٹ ورک کے ڈائریکٹر پروگرامز قاضی عارف محمود اور ایم ڈی یاسر صدیقی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے سے یو اے ای میں میڈیا پروڈکشن اور کمیونٹی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ تقریب میں پاک امارات بزنس کمیونٹی اور پاکستان سے معروف فنکاروں شکیل صدیقی اور رؤف لالا نے بھی شرکت کی





