ریاض(جانب منزل نیوز)سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر کے مہینے کے لیے ایشیائی ممالک کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے
سعودی قومی تیل کمپنی آرامکو کے اس اقدام کے باعث ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرامکو نے ایشیا کے لیے ‘عرب لائٹ’ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمت سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے، جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے
اس کے علاوہ ‘عرب میڈیم’ اور ‘عرب ہیوی’ گریڈز کی نومبر کے لیے قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب، سعودی عرب نے شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطوں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔








