پیر, اکتوبر 5, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برطانوی کروڑ پتی کا اپنے اور امیر ترین طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اکتوبر 5, 2026
برطانوی کروڑ پتی کا اپنے اور امیر ترین طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

لندن(جانب منزل نیوز) برطانیہ میں انتہائی امیر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر دوسری جانب غربت اور معاشی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں تاہم بعض کروڑ پتی افراد ٹیکس کے ذریعے اس خلیج کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث بعض کروڑ پتی افراد نے حیرت انگیز طور پر دولت کی بڑھتی ہوئی خلیج کم کرنے کے لیے امیر طبقے پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کردی ہے۔

دولت مند افراد کے گروپ ’پیٹریاٹک ملینئرز‘ سے وابستہ اسٹیفن کیسیلا کا کہنا ہے کہ امیر افراد ملک کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں

ان کے بقول دولت پر2 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے تو اس سے ہر سال تقریباً 24 ارب پاؤنڈ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی رقم ہوگی جسے برطانیہ میں عوامی سہولتوں اور بنیادی ضروریات پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔

ان میں کم قیمت اور بہتر رہائش کی فراہمی بھی شامل ہے، کیونکہ مکانات کے بڑھتے ہوئے کرائے اور رہائشی اخراجات غریب اور متوسط طبقے کے لیے مشکلات میں اضافے کی بڑی وجوہات میں شمار ہوتے ہیں۔

پیٹریاٹک ملینئرز کا مؤقف ہے کہ دولت مند طبقے پر 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے عام شہریوں کی زندگیوں پر کوئی نمایاں منفی اثر نہیں پڑے گا۔

گروپ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایسی رقم کی بات کررہے ہیں جو ان کی روزمرہ زندگی یا بنیادی ضروریات کو متاثر نہیں کرے گی، لیکن اسی رقم سے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کے لیے نمایاں سہولتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی حکومت امیر طبقے پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے معاملے میں محتاط دکھائی دیتی ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ اگر ٹیکسوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا تو اس سے معاشی سرگرمیوں اور اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے، جو مجموعی طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دولت مند افراد پر ٹیکس عائد کرنے کے معاملے میں ایک متوازن، منظم اور سوچا سمجھا طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت اضافی آمدنی بھی حاصل کرسکے اور معاشی ترقی بھی متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب مختلف جائزوں کے مطابق برطانوی عوام میں دولت پر ٹیکس عائد کرنے کی حمایت پائی جاتی ہے۔ پیٹریاٹک ملینئرز کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے کے لیے سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

گروپ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ایسے معاشرے میں رہنا قابل قبول نہیں جہاں ایک طبقہ غیر معمولی دولت جمع کرتا رہے جبکہ دوسری جانب بڑی تعداد میں لوگ بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کریں۔

ان کا مؤقف ہے کہ سیاست دانوں کو چند انتہائی دولت مند افراد کے مفادات کے بجائے وسیع تر عوامی خواہشات اور معاشرتی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دینی چاہئیں، یوں برطانیہ میں دولت کی منصفانہ تقسیم اور امیر طبقے پر اضافی ٹیکس کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی اور معاشی بحث کا اہم موضوع بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی 2026 کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست میں سر ڈیوڈ بیکہم برطانیہ کے پہلے ارب پتی کھلاڑی بنے۔

ٹائیسن فیوری اور گالاگھر برادران پہلی بار اس فہرست میں داخل ہوئے جبکہ ریولوٹ ٹائیکون کی دولت میں 26 ملین پاؤنڈ کا اضافہ دیکھا گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سر ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ وکٹوریہ نے گزشتہ سال اپنی دولت کو دوگنا کرنے کا ہدف پورا کیا تھا۔

ShareTweetSend
Previous Post

سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز،،،،، شاندار پرفارمنسز دیکھنے کو ملے گی

Next Post

غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم

Related Posts

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا
تازہ ترین

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا

اکتوبر 5, 2026
ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی
تازہ ترین

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

اکتوبر 5, 2026
دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام
تازہ ترین

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

اکتوبر 5, 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

انڈیا (جانب منزل نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اے آئی سے تیار ’چٹامالے‘ کی ویڈیو پر قانونی...

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

لاس اینجلس(جانب منزل نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت...

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

سویڈن (جانب منزل نیوز)امریکا اور جرمنی کے 3 سائنس دانوں نے دماغی خلیوں کو روشنی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی...

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

اسلام آباد: (جانب منزل نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved