اتوار, اکتوبر 4, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کے نئے گانے "آجا” کی سوشل میڈیا پر دھوم

اکتوبر 4, 2026
راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کے نئے گانے "آجا” کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(جانب منزل نیوز) معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور نوجوان گلوکار عمار بیگ کا نیا گانا "آجا” ریلیز ہوگیا ہے جس میں مشرقی کلاسیکی موسیقی کی گہرائی اور جدید اندازِ پیشکش کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

گانے میں راحت فتح علی خان کی پُرسوز آواز اور عمار بیگ کے منفرد انداز کو یکجا کیا گیا ہے، جبکہ گانے کی دھن میں کلاسیکی موسیقی کی جھلک کے ساتھ جدید موسیقی کا رنگ بھی نمایاں ہے۔

گانے میں محبت، انتظار، کسی کو پکارنے اور بچھڑنے کی کسک جیسے جذبات کو موسیقی کے ذریعے خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ گانے میں ایک ایسے دل کی کیفیت بیان کی گئی ہے جو اپنے کسی خاص شخص کی واپسی کا منتظر ہے اور اسے بار بار پکار رہا ہے۔

راحت فتح علی خان کی کلاسیکل موسیقی اور عماربیگ کی آواز نے گانے کو چار چاند لگا دیئے ہیں، جو نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہورہاہے۔ گانے میں مشرقی کلاسیکی موسیقی کی گہرائی کو جدید صوتی اور بصری انداز کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

گانے کے بول وارث بیگ اور عمار بیگ نے تحریر کیے ہیں جبکہ کمپوزیشن بھی دونوں فنکاروں نے مل کر ترتیب دی ہے۔ موسیقی کی ترتیب عمیر حسن نے دی، جبکہ مکس اور ماسٹرنگ افضل، اسٹائلس اسٹوڈیو نے کی ہے۔

"آجا” کی ویڈیو کو جووی فلمز نے ڈائریکٹ کیا ہے، ایگزیکٹو پروڈیوسر سائلنٹ مونک فلمز ہیں جبکہ زین العابدین نے بطور ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ ویڈیو میں صبا خالد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ گانے کی کوریوگرافی پپو سمرتھ نے کی جبکہ آرٹ ڈائریکشن کی ذمہ داری صدا، گریس آرٹ اسٹوڈیو نے سنبھالی۔

عمار بیگ اس سے قبل بھی کئی گیتوں کے ذریعے اپنی گائیکی کا لوہا منوا چکے ہیں، ان کے گانے ’جوگیا‘ کو یوٹیوب سمیت مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد عمار بیگ کی مقبولیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔

حال ہی میں عماربیگ کا نومل راؤ کی کے ساتھ ڈراما سیریل ’مدار‘ کا نیا او ایس ٹی ’تیرے عشق میں‘ ریلیز ہوا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا

ShareTweetSend
Previous Post

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل

Related Posts

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل
تازہ ترین

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل

اکتوبر 4, 2026
ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا
تازہ ترین

ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا

اکتوبر 4, 2026
برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 42 منٹ میں فروخت ہوگئیں
تازہ ترین

برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 42 منٹ میں فروخت ہوگئیں

اکتوبر 4, 2026
جرمنی میں زمین کے نیچے سے چھپا 2 ہزار سال پرانا خزانہ دریافت کرلیا
تازہ ترین

جرمنی میں زمین کے نیچے سے چھپا 2 ہزار سال پرانا خزانہ دریافت کرلیا

اکتوبر 4, 2026

تازہ ترین

راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کے نئے گانے "آجا” کی سوشل میڈیا پر دھوم

راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کے نئے گانے "آجا” کی سوشل میڈیا پر دھوم

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

لاہور(جانب منزل نیوز) معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور نوجوان گلوکار عمار بیگ کا نیا گانا "آجا" ریلیز ہوگیا...

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی...

ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا

ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

کیلی فورنیا(جانب منزل نیوز) چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا...

برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 42 منٹ میں فروخت ہوگئیں

برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 42 منٹ میں فروخت ہوگئیں

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

برطانیہ (جانب منزل نیوز) منتظمین نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2027 میں ہونے والے فیسٹیول...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved