ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک اور بڑا فائنل ، پاکستان کو بھارت سے ایک اور شکست

اکتوبر 3, 2026
ایک اور بڑا فائنل ، پاکستان کو بھارت سے ایک اور شکست

ناگویا: بڑے ٹؤرنامنٹس میں بھارت سے شکست کی پاکستان کی روایت آج بھی برقرار رہی ۔ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صاحبزادہ فرحان 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ معاذ صداقت نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان 6 گیندوں پر 3 رنز بنا کر شیوم دوبے کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ 

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ صائم ایوب نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔  قبل ازیں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ایشان کشن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تلک ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور صائم ایوب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں فائنل کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت،صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس اور احمد دانیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

ایشین گیمز کرکٹ فائنل ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

Next Post

ایک اور بڑا فائنل ، پاکستان کو بھارت سے ایک اور شکست

Related Posts

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی فلائی دبئی کے بہادر پائلٹ کیپٹن اسمت مچھار سے ملاقات
تازہ ترین

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی فلائی دبئی کے بہادر پائلٹ کیپٹن اسمت مچھار سے ملاقات

اکتوبر 3, 2026
ایلون مسک اور شیون زِلس کی اچانک علیحدگی، شیون کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام
تازہ ترین

ایلون مسک اور شیون زِلس کی اچانک علیحدگی، شیون کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

اکتوبر 3, 2026
ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد اور ممکنہ طور پر مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا

ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد اور ممکنہ طور پر مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

اکتوبر 3, 2026
سیاسی بحران اور دہشت گردی کا حل طاقت نہیں، مذاکرات ہیں: بلاول بھٹو زرداری

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 3, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز)دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد...

ایلون مسک اور شیون زِلس کی اچانک علیحدگی، شیون کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

ایلون مسک اور شیون زِلس کی اچانک علیحدگی، شیون کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 3, 2026
0

واشنگٹن (جانب منزل نیوز)عالمی ٹیکنالوجی کے افق سے ایک بڑی خبر۔۔۔۔۔ ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک اور ان کی...

ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد اور ممکنہ طور پر مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد اور ممکنہ طور پر مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 3, 2026
0

واشنگٹن ( جانب منزل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری ملٹری تنازع...

سیاسی بحران اور دہشت گردی کا حل طاقت نہیں، مذاکرات ہیں: بلاول بھٹو زرداری

سیاسی بحران اور دہشت گردی کا حل طاقت نہیں، مذاکرات ہیں: بلاول بھٹو زرداری

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 3, 2026
0

کراچی(جانب منزل نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی جیسے آئینی...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved