جمعرات, اکتوبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 

ستمبر 30, 2026
امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 

واشنگٹن (جانب منزل نیوز)امریکا کی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو اپنے ملک کے بجائے کسی دوسرے ملک میں ڈی پورٹ کیے جانے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قدامت پسند اکثریت رکھنے والی سپریم کورٹ نے منگل کو صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی ہنگامی درخواست کو منظور کرتے ہوئے زیریں عدالت کا وہ فیصلہ معطل کر دیا جس میں ’تیسرے ملک کی طرف بے دخلی‘ پر پابندی عائد کی تھی تاہم اسے مکمل طور پر ممنوع قرار نہیں دیا گیا تھا۔

زیریں عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جن افراد کو ملک بدر کیا جا رہا ہو ان کو پہلے سے مکمل طور پر بتایا جانا ضروری کہ انہیں کس ملک میں بھیجا جائے گا تاکہ وہ ممکنہ خدشات سے عدالت کو آگاہ کر سکیں۔اس موقع پر نو رکنی پینل میں شامل تین لبرل ججز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست کو منظور نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران لاکھوں تارکین کو امریکہ سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔ 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد انہوں نے اس پر عمل کرتے ہوئے ملک بدری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

ٹرمپ انتظامیہ تارکین کی کسی تیسرے ملک میں ملک بدری کا دفاع کرتے ہوئے کہتی ہے کہ بعض تارکین اپنے ممالک میں جانے سے انکار کرتے ہیں اس لیے ان کو دوسرے ممالک میں بھجوانا ضروری ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں پابندیاں ختم کرنے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیریں عدالت کے فیصلے نے تیسرے ممالک کی طرف بھجوائے جانے کے عمل کو نہیں روکا تھا بلکہ صرف تقاضا کیا تھا یہ عمل قانون کے مطابق رکھا جائے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کئی ممالک خصوصاً ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے کیے ہیں جن کے مطابق امریکہ سے نکالے جانے والے تارکین کو اپنے پاس رکھتے ہیں اور اس کے بدلنے ان کو لاکھوں ڈالر دیے جاتے ہیں۔سپریم کورٹ نے تارکین کو تیسرے ممالک میں بھجوائے جانے کے عمل سے جڑے معاملات کی قانونی حیثیت کو پرکھنے پر بھی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ اس بارے میں دسمبر میں سماعت کی جا سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا

Next Post

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

Related Posts

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853  اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل
پاکستان

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853 اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل

ستمبر 30, 2026
پاکستان اور شمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 16.8فیصداضافہ

خاص خبریں

بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا

ستمبر 30, 2026

تازہ ترین

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853  اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853 اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 853 ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی...

پاکستان اور شمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 16.8فیصداضافہ

پاکستان اور شمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 16.8فیصداضافہ

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پاکستان اور شمالی امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے...

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ...

امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 

امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

واشنگٹن (جانب منزل نیوز)امریکا کی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو اپنے ملک کے بجائے کسی دوسرے ملک میں ڈی...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved