جمعہ, ستمبر 25, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایف بی آر میں نیشنل فیس لیس سینٹر قائم

ستمبر 25, 2026
ایف بی آر میں نیشنل فیس لیس سینٹر قائم

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اسلام آباد میں نیشنل فیس لیس سینٹر (این ایف سی) قائم کر دیا ہے، یہ فیصلہ بورڈ ان کونسل کے جمعہ کوہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔ترجمان ایف بی آرکے مطابق نیشنل فیس لیس سینٹر ایک بڑا اقدام ہے جو پاکستان میں ٹیکس آڈٹ اور اسیسمنٹ کے طریقہ کار کو بدل دے گا۔ترجمان نے بتایا کہ اب تک اگر کسی ٹیکس دہندہ کا گوشوارہ آڈٹ کے لیے منتخب ہوتا تو اسے ایک مخصوص دفتر کے ایک مخصوص افسر سے اکثر بالمشافہ معاملہ کرنا پڑتا تھا۔ نئے نظام میں یہ رابطہ ختم ہو جائے گا۔ کیسز کا انتخاب کوئی افسر نہیں بلکہ ایک کمپیوٹرائزڈ رسک پر مبنی نظام کرے گا۔

اس کے بعد ہر کیس خودکار طریقے سے ملک میں کہیں بھی موجود کسی افسر کو تفویض کر دیا جائے گا، ٹیکس دہندہ کو معلوم نہیں ہوگا کہ افسر کون ہے اور افسر کو اس بات میں کوئی اختیار نہیں ہوگا کہ کون سا کیس اس کے پاس آئے۔ ہر کیس تین الگ الگ ہاتھوں سے گزرے گا۔ ایک افسر آڈٹ کرے گا، دوسرا اسیسمنٹ کرے گا اور تیسرا کوئی بھی فیصلہ جاری ہونے سے پہلے اس کام کے معیار کا جائزہ لے گا،کوئی ایک افسر شروع سے آخر تک کسی ٹیکس دہندہ کے کیس پر اختیار نہیں رکھے گا،تمام نوٹس، جوابات اور سماعتیں ایف بی آر کے آئی آر ایس نظام کے ذریعے الیکٹرانک طور پر ہوں گی جہاں قانون کے تحت موقع پر تصدیق یا ٹیکس وصولی کی ضروری ہوگی، وہ کام ایک علیحدہ فیلڈ ٹیم انجام دے گی۔

نیشنل فیس لیس سینٹر کو قانونی اختیار فنانس ایکٹ 2026 سے حاصل ہے، اس کی سربراہی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کرے گا اور اس میں فیس لیس آڈٹ، فیس لیس اسیسمنٹ، کوالٹی کنٹرول اور فیلڈ آپریشنز کے لیے علیحدہ شعبے ہوں گے۔ اس کے نفاذ کی نگرانی کے لیے پروگرام مینجمنٹ یونٹ پہلے ہی قائم کیا جا چکا ہے۔اس اصلاح کا مقصد ہر ٹیکس دہندہ کے لیے ایک جیسے قواعد، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے اور اس بالمشافہ رابطے کا خاتمہ ہے جو عرصے سے شکایات کا سبب رہا ہے۔ ایف بی آر کو توقع ہے کہ نیشنل فیس لیس سینٹر ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس کارروائی کو تیز تر، منصفانہ اور شفاف بنائے گا۔

ShareTweetSend
Previous Post

2026-01-01_(Jan_01_i36)

Next Post

پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈ اسکیم کا افتتاح، ہر سال 16 ارب روپے کے انعامات دیے جائیں گے

Related Posts

’’آزاد ویزا‘‘ کی حقیقت اور قانونی خطرات
اوورسیز پاکستانیز

’’آزاد ویزا‘‘ کی حقیقت اور قانونی خطرات

ستمبر 25, 2026
حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم
پاکستان

حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم

ستمبر 25, 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے لیے مشاورت
پاکستان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے لیے مشاورت

ستمبر 25, 2026
لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی، تحریک انصاف سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر
پاکستان

لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی، تحریک انصاف سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

ستمبر 25, 2026

تازہ ترین

’’آزاد ویزا‘‘ کی حقیقت اور قانونی خطرات

’’آزاد ویزا‘‘ کی حقیقت اور قانونی خطرات

by Rana Irfan
ستمبر 25, 2026
0

خلیجی ممالک سمیت بیشتر ملکوں میں ’’آزاد ویزا‘‘ کے نام سے کوئی باقاعدہ ایمپلائمنٹ ویزا کیٹیگری موجود نہیں ہوتی۔ عموماً...

حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم

حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم

by Rana Irfan
ستمبر 25, 2026
0

نیویارک (جانب منزل نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے محاذ آرائی اور جنگ کے بجائے...

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے لیے مشاورت

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے لیے مشاورت

by Rana Irfan
ستمبر 25, 2026
0

پشاور(جانب منزل نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی...

لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی، تحریک انصاف سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی، تحریک انصاف سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

by Rana Irfan
ستمبر 25, 2026
0

پشاور (جانب منزل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved