میڈرڈ (جانب منزل نیوز) سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے ہسپانوی حکومت کے اعلیٰ ترین مشاورتی ادارے، ‘کونسل آف اسٹیٹ’ کے سیکرٹری جنرل لیوپولڈو کالوو-سوٹیلو ایبانیز-مارٹن کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ایسی ملاقاتیں پاکستان اور اسپین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔








