لاہور (جانب منزل نیوز) موٹروے ایم تھری پر رجانہ کے قریب گاڑی مرکزی حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار مسافر محفوظ رہا، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ موٹروے پولیس موقع پر موجود ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔





