لاہور (جانب منزل نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آگئے۔
جے یو آئی لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حافظ زین نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور پولیس نے گرفتار نہیں کیا، وہ اپنے قافلے کے ہمراہ گھر واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملتان روڈ اور موٹروے پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔





