لاہور (جانب منزل نیوز) لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے آسٹریلیا کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، تجربہ کار کوچ کی آمد سے قلندرز کے بولنگ اٹیک کو نئی قوت ملنے کی امید ہے۔
شان ٹیٹ اس سے قبل گیانا میں گلوبل سپر لیگ 2026 کے دوران لاہور قلندرز کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کر چکے ہیں، جہاں ان کی کوچنگ، کھیل کی باریکیوں پر گرفت اور فاسٹ بولرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے انداز کو سراہا گیا۔
2007 کے ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہنے والے شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل سے بھی گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کی قومی ٹیم اور پی ایس ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ کوچنگ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
لاہور قلندرز کے سی ای او سیمین رانا نے شان ٹیٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ، ٹیم سے واقفیت اور جیتنے کا جذبہ آئندہ سیزن میں ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
قلندرز کی نظریں پی ایس ایل 12 میں نئے جوش، نئی حکمت عملی اور ٹائٹل کی جانب مضبوط پیش قدمی پر





