لاہور (جانب منزل نیوز) کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری نے پنجاب کے وزیر اور وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری نے بیرسٹر امجد ملک کے برادرِ نسبتی، مرحوم ندیم ملک سالیسٹر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔








